Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ہی اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جانے والے 2ٹیسٹ میچز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا
شائع 23 دسمبر 2021 09:07am

آکلینڈ:نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جانے والے 2ٹیسٹ میچز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

حیران کن طور پر چند روز قبل بھارت کیخلاف ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ٹام لیتھم ٹیم کی کپتانی کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں ڈیون کینوے، ول ینگ، روس ٹیلر، ہنری نکلس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، رچن رویندرا، کائل جیمسن، ٹم ساؤتھی ، نیل ویگنر،میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

دونوں ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ میں کھیلیں جائیں گے اور پہلا ٹیسٹ میچ یکم جنوری سے شروع ہوگا۔

test series

Auckland