Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے روس پر یوکرین کی سرحد پر کشیدگی کا الزام لگا دیا

واشنگٹن: امریکا نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ...
شائع 23 دسمبر 2021 09:01am

واشنگٹن: امریکا نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور ماسکو کی طرف سے کسی بھی "جارحیت" کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ روس مسلسل خلاف ورزی کرتا جا رہا ہے اور اس نے اپنے فوجیوں کی تعداد کو بھی بڑھا رہا ہے۔

ترجمان نے یہ دہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی صورتحال پر کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر روس نے یوکرین کیخلاف جارحیت کی تو اس کے بڑے خطرناک نتائج ہوں گے اور اس کی بھاری قیمت روس کو چکانی پڑے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب جرمنی نے بھی روس اور یوکرین کے درمیان "سرحد پر مزید فوجیوں کی نقل و حرکت" کی اطلاع دی۔

لیکن وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے زور دیا کہ سفارتی بات چیت جاری رہنے کی ہم توقع کرتے ہیں۔

جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ماسکو پر الزام لگایا ہے کہ اس نے یوکرین پر ممکنہ حملے کی تیاری کیلئے سرحد پر ہزاروں فوجی جمع کئے ہیں۔

دوسری جانب روس نے حملے کی سازش کی تردید کی ہے اور امریکا اور نیٹو سے قانونی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے اور اتحاد سے مشرق کی جانب توسیع کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

امریکا اور اس کے اتحادی پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر روس نے حملہ کیا تو اس پر غیر معمولی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلا کر کشیدگی کم کرے۔"

America

USA

Ukraine