Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: قومی ادارہ امراض قلب ملازمین کا احتجاج، مذاکرات کامیاب

ملازمین نے ڈائریکٹر کے اعلان کو لالی پاپ قرار دے دیا
شائع 22 دسمبر 2021 08:49pm
احتجاجی ملازمین کا دوسرے روز
احتجاجی ملازمین کا دوسرے روز

قومی ادارہ امراض قلب کے ملازمین نےاسپتال کے مختلف شعبوں میں آج بھی کام بند کر کے احتجاج کیا اورمطالبات کیلئے نعرے بازی بھی کی۔

ڈائریکٹر اسپتال ڈاکٹر ندیم قمر نے مظاہرین سے مذاکرات کےبعداحتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پریشانیوں سے میں واقف ہوں اور فی الفور ایک ماہ کا ہیلتھ رسک الاؤنس جاری کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں پر مستقل کرنے کے حوالے سےسفارش کرچکا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ بقیہ مہینوں کا ہیلتھ رسک الاؤنس ہر مہینے سیلری میں دیں گے۔

ڈائریکٹر ندیم قمر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج ختم کریں اپنے شعبہ جات میں جائیں لیکن ملازمین نے ڈائریکٹر کے اعلان کو لالی پاپ قرار دے دیا ۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹراین آئی سی وی ڈی کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہونے پرملازمین نے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا ۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ مطالبات مان لئے گئے انہوں مزید بتایا کہ ہمارے 5 مطالبات تھے۔

جس میں ہیلتھ رسک الاونس ہر 2 مہینے میں دیا جائے لیکن ہیلتھ پروفیشنل الاونس کا مطالبہ پورا نہیں ہوا۔

احتجاجی ملازمین نے مزید بتایا کہ پروموشن کے مطالبے پر میرٹ لسٹ لگائی جائے گی اور ڈیلی ویجز کو کوئی ٹرمینیٹ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا احتجاج فی الحال ختم کر رہے ہیں اور ہم ساری سروسز بحال کر رہے ہیں توکسی کو کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

کچھ ملازمین کی ڈائریکٹر کے حق میں نعرے بازی کی اور احتجاجی ملازمین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے جس کی وجہ سے دل کے مریض دو دن سے پریشان گھوم رہے ہیں ۔

پاکستان

salaries