Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: دھند کے باعث موٹروے پر 5 گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق

لاہور میں دھند کے باعث موٹروے پر 5گاڑیاں ٹکرانے سے 3افراد جاں بحق...
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 12:01pm

لاہور میں دھند کے باعث موٹروے پر 5گاڑیاں ٹکرانے سے 3افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیم نے 6زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

لاہور موٹروے ایم 2 پر ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو کے درمیان دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں 5 گاڑیاں ٹکرانے سے 2خواتین سمت 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور گاڑیوں کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی جبکہ 2خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہےکہ 4 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ 6 تشویشناک مریضوں کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتاری اوردھند کے باعث حادثہ پیش آیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتےہوئے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدیددھند کے باعث موٹروےکو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 تھوکر کو نیاز بیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک شدید دھندکے باعث بند کر دیا گیا ،اس کے علاوہ موٹر وے ایم تھری کو فیض پور انٹرچینج سے جڑاوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔

lahore

fog

moterway

Accident