Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان بابر اعظم سے بہتر کپتان ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی غیر...
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 12:23pm

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان بابراعظم سے بہترکپتان ہیں ۔

فاسٹ بولر شاہین شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ محمدرضوان کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، میں نے ڈومیسٹک کرکٹ رضوان کے ساتھ کھیلی ہے اور مجھے ان کا انداز کپتانی پسند ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان ہیں، وہ بھی اچھے ہیں مگر رضوان بہترین کپتا ن ہے۔

کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان کے بارے میں ایسا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، بابراعظم نے مشکل حالات میں ٹیم کی کمان سنبھالی اور پھر قومی ٹیم کی فتوحات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جس میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتان کی کامیابیوں کے باوجود ان کا کسی دوسرے کھلاڑی سے موازنہ کرنا انتہائی غلط ہے اور اس سے ٹیم کے اتحاد کو بھی ٹھیس پہنچ سکتی ہے ۔

babar azam

lahore

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

mohammad rizwan

Shaheen Shah Afridi

statment