Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیرشاہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکےکا ایک اور...
شائع 22 دسمبر 2021 09:42am

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں گزشتہ 5 روز قبل پیش آنے والےدھماکے میں زخمی ہونےوالا شخص دوراج علاج دم توڑ گیا،دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد ورلد غلام اکبر کے نام سےہوئی،اسکی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ۔

دھماکے کے بعد بینک کی عمارت کا نالے میں گر جانے والا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کے باعث گلبائی پل اور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ دوسرے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جا رہا ہے۔

karachi

Sher Shah

Blast