Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی ، ملزم ریمبو کی ضمانت مسترد

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں بے گناہ ہے اس پر ٹک ٹاکر خاتون نے بلیک میلنگ کا الزام غلط عائد کیا ہے
شائع 20 دسمبر 2021 08:30pm
عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

لاہور کی سیشنر کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سشنا جج اخلاق احمد نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں بے گناہ ہے اس پر ٹک ٹاکر خاتون نے بلیک میلنگ کا الزام غلط عائد کیا ہے۔

جب کہ ریمبو اور اس کے دوستوں نے ہمیشہ ٹک ٹاکر کی حفاظت کی بدسلوکی اور بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دیا اور بتایا کہ ریمبو ہی ٹک ٹاکر عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے کر گیا

پراسیکیوٹر نے بھی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

lahore

harassment case

Greater Iqbal Park