Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی...
شائع 20 دسمبر 2021 03:27pm

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بجلی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے، ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے، بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی، قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، حکومت سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا مزید کا کہنا تھا کہ قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے، یہ حکومت عوام کلئےد مستقل تکلیف بن چکی ہے۔

shahbaz shairf

lahore

Opposition leader

National Assembly