Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کردی

ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی اب تک 39 ووٹوں سے آگے ہیں...
شائع 20 دسمبر 2021 01:47pm

جیکب آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کردی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب تک 58 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی اب تک 39 ووٹوں سے آگے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو دوسرے نمبر پر ہیں۔

سکھر الیکشن ٹربیونل نے 2018 کے عام انتخابات میں اعجاز جاکھرانی کی جانب سے محمد میاں سومرو کی جیت کو چیلنج کرنے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار نے الزام لگایا تھا کہ ووٹوں کے تھیلے اور لفافے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دیگر سامان غائب ہے۔

محمد میاں سومرو قومی اسمبلی کی نشست این اے 196 سے 92 ہزار 274 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے جاکھرانی 86 ہزار 876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے حلقہ این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف محمد میاں سومرو کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری سومرو نے این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

ہائیکورٹ سکھر بینچ نے درخواست کی سماعت 12 جنوری کو مقرر کی ہے، عدالت نے فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

PPP

sindh

Sukkur

Jacobabad