Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنید اور عائشہ لاہور کے پولو گراؤنڈ میں نظر آئے

جنید نے اس سال جون میں سالانہ آکسفورڈ بمقابلہ کیمبرج یونیورسٹی میچ میں حصہ لیا...
شائع 20 دسمبر 2021 01:45pm
لاہور پولو کلب میں جنید صفدر اور عائشہ سیف۔فائل فوٹو۔
لاہور پولو کلب میں جنید صفدر اور عائشہ سیف۔فائل فوٹو۔

لاہور:گزشتہ ہفتے شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد نوبیاہتا جوڑا جنید صفدر اور عائشہ سیف کو اتوار کو لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 کے فائنل میچ میں دیکھا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ جوڑا دیگر تماشائیوں کے ساتھ گھلا ملا اور دوستوں اور جاننے والوں کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔

جنید اور عائشہ اگست میں لندن میں ایک عظیم الشان نکاح کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں رواں مہینے اپنی شادی اور ولیمے کی تقریبات مکمل کیں ۔

پولو میچ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کو دیکھ کر حیرانی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ اس کھیل کے بے حد شوقین ہیں۔

جنید اس سال جون میں توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے باوقار سالانہ آکسفورڈ بمقابلہ کیمبرج یونیورسٹی میچ میں حصہ لیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی گارڈز پولو کلب میں جنید کو کھیلتے ہوئے تصویر بھی کھینچی گئی۔

بعد ازاں جنید کے گھوڑے کو "بہترین کھیلنے والا ٹٹو" کا ایوارڈ دیا گیا۔

lahore

Junaid safdar