Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخو ا بلدیاتی الیکشن: جے یو آئی(ف) نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

پشاور:خیبر پختونخو اکے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں جے یو...
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2021 02:14pm

پشاور:خیبر پختونخو اکے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی(ف)نے میدان مار لیا ،حکومتی جماعت پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں ۔

خیبر پختونخوا کی 64 تحصیلوں کے چیئرمین کے غیر حتمی نتائج میں پارٹی پوزیشن میں جے یو آئی 19نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔

پی ٹی آئی15 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم آزاد امیدوار 13 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

جماعت اسلامی نے 3 ،تحریک اصلاح پاکستان اور مسلم لیگ ن کو 2،2تحصیلوں میں برتری حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک تحصیل میں برتری حاصل کر سکی ۔

چار شہروں میں میئر کا الیکشن بھی ہوا جس میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا جبکہ دیگر 2شہروں پشاور اور بنوں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔

پشاورسٹی جو کہ 17اضلاع میں سب سے اہم نشست سمجھی جا رہی تھی اب تک کے نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار زبیر علی 32 ہزار 275 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےرضوان بنگش 26ہزار695ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

اس نشست پر جے یو آئی کو مسلم لیگ ن اور قوم وطن پارٹی کی سپورٹ حاصل رہی۔

KPK

peshawar

by election

vote counting