Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان صورتحال خطے کو متاثر کر سکتی ہے، سعودی وزیر خارجہ

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سے خطے سمیت پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے جبکہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے....
شائع 19 دسمبر 2021 02:23pm

اسلام آباد: افغان بحران پر تبادلہ خیال کیلئے او آئی سی کی وزارتی وزارتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سے خطے سمیت پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے جبکہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا چاہیے، بین الاقوامی ادارے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں ۔

دوسری جانب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ابراہیم حسین طحہٰ نے اجلاس میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس افغان عوام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

افغان وزیر خارجہ نے ترک وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان بحران تمام مسلم ممالک کے لیے چیلنج ہے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا ۔

پاکستان

Saudi Arab

OIC

Afghan

Talks