Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

6 کروڑ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین دی گئی ہے،اسد عمر

ایک ٹویٹ میں عمر نے مزید کہا کہ اب تک 80.75 ملین کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔۔۔
شائع 18 دسمبر 2021 03:20pm

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ تقریباً 6 کروڑ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں عمر نے مزید کہا کہ اب تک 80.75 ملین کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔

اسدعمرنے کہا کہ لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ "جلد سے جلد" ویکسین لگوائیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 47,903 ٹیسٹس کیے گئے ہیں جس میں 357 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

جبکہ ایک ٹویٹ میں این سی او سی نے 18 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کو شیئر کیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کوویڈ مثبت تناسب 0.74 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سات اموات کی اطلاع ملی اور زیادہ سے زیادہ 666 افراد تشویشناک نگہداشت پر تھے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 9 دسمبر کو کیس کی رپورٹ کے بعد 13 دسمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق کی تھی۔

NCOC

asad umar

پاکستان