Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں شرح سود میں فی الحال اضافہ نہیں کیا جائے گا، رضا باقر

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے...
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2021 01:57pm
کاروبار

کراچی : اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک میں شرح سود میں فی الحال اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے لیے ملک کی شرح نمو 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی 13 ایشیائی کرنسیوں میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ "ہم تاخیر نہیں کرنا چاہتے اور ہم مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہم نے ستمبر سے اس وقت تک مجموعی شرح سود میں 275 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا"۔

پاکستان

Raza Baqir

STATE BANK

pti got