Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی تحقیق :ویکسین کی 3 خوراکیں امیکرون سے بچا سکتی ہیں

2 خوراکیں لینے والے افراد میں اتنی طاقت نہیں ہوپاتی کہ وہ امیکرون کا مقابلہ کر سکیں۔
شائع 17 دسمبر 2021 03:56pm
فائزر، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن کی 3 خوراکیں امیکرون سے تحفظ دے سکتی ہیں۔
فائزر، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن کی 3 خوراکیں امیکرون سے تحفظ دے سکتی ہیں۔

امریکا کے طبی ماہرین کی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرینا ویکسین کی 2 خوراکیں تحفظ نہیں دے سکتی۔

امریکا کے 3 اسپتالوں اور طبی تحقیقی اداروں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 3 خوراکیں امیکرون وائرس کی شدت کم نہیں کرسکتی ہیں۔

ٖغیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپوٹ کے مطابق میسا چوٹس جنرل اسپتال، ہاورڈ یونیورسٹی اور میسا چوٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے ماہرین نے ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جس سے معلوم ہوا کہ 2 خوراکیں لینے والے افراد میں اتنی طاقت نہیں ہوپاتی کہ وہ امیکرون کا مقابلہ کر سکیں۔

جبکہ امریکی ماہرین نے کہا کہ حکومت کی تجویز کی گئی ویکسینز یعنی فائزر، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن کی 3 خوراکیں امیکرون سے تحفظ دے سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین نے 2 خوراکیں لینے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لینے والوں کا ڈیٹا جمع کیا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوایا جائے تو نتائج اچھے آسکتے ہیں۔

vaccine

USA

COVID19