Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر

لاہور:پنجاب بھر میں اسموگ کے بادل چھائے ہیں،دنیا کے آلودہ ترین...
شائع 17 دسمبر 2021 10:59am

لاہور:پنجاب بھر میں اسموگ کے بادل چھائے ہیں،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی لیول 323ریکارڈ ہوا۔

دھویں اور اسموگ کے بادل پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا میں برقرار ہیں،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

مال روڈ ٹاؤن ہال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 143، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 238اور گرین فورٹ ٹو کینال بینک میں اے کیوآئی 323ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کے بادل چھائے رہے، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 145، فیصل آباد میں 101اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 99ریکارڈ ہوا۔

پنجاب میں سردی اور دھند،موٹروے بند،ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر

پنجاب میں سردی اور دھند کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا، ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

درجہ حرارت گرنا شروع ہوا توسردی میں اضافہ ہوگیا، دھند کی سفیدی بھی ہر جگہ چھا گئی، گھروں سے باہر نکلنا، دفاتر اور سکول کالج پہنچنا مشکل ہوگیا۔

خشک سردی سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں تاہم مگر محکمہ موسمیات نے ابھی ابررحمت کے امکانات سے انکار کردیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3لاہور سے سمندری اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کرنا پڑا، جسے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔

سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند نے متاثر کیا جبکہ ایئرپورٹس پر گزشتہ رات سے معطل ہونے والا فلائٹ آپریشن حد نگاہ بہتر ہونے پر بحال کردیا گیا۔

lahore

fog

moterway

Train

air quality index

smog