Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

لندن کے علاقے سٹن میں گھر میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں 4بچے جھلس...
شائع 17 دسمبر 2021 09:20am

لندن کے علاقے سٹن میں گھر میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں 4بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لندن کے علاقے سٹن میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے گھر میں موجود 4بچے جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،چاروں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ہلاک بچوں شناخت نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ کے 8انجنوں اور 60فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا، آگ کے عملے کو پراپرٹی کے پورے گراؤنڈ فلور میں شدید آگ کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے تحیقات مکمل کرنے تک علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

london

house

fire