Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں برطرف سرکاری ملازمین کیس کا فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے برطرف سرکاری ملازمین کیس کا فیصلہ ...
شائع 16 دسمبر 2021 02:39pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے برطرف سرکاری ملازمین کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو کل بروز (جمعہ) کو سنایا جائے گا جبکہ اٹارنی جنرل نے حکومتی تجاویزکودرخواست گزاروں کی رضامندی سےمشروط کیا ۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بنچن نے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ گریڈ1سے7 تک کے ملازمین کو بحال کردینا چاہیئے،مس کنڈکٹ کے زمرے میں آنے والے ملازمین تجاویز میں شامل نہیں، فریقین کی رضامندی پر حکومت نظرثانی کے موقف پر قائم ہے، سپریم کورٹ نظرثانی منظورکرے اور فیصلہ دے۔

جسٹس عمرعطاءبندیال نے کہاکہ کیس نظرثانی سے بھی مختلف نوعیت کا ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے عدالت بنیادی حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ججزمتفق ہیں کہ یہ عوامی مفاد کاکیس ہے حکومتی تجاویزنہیں آئین کےمطابق چلیں گے ، برطرف ملازمین سےہمدردی ہے لیکن عدالت نےآئین وقانون کودیکھنا ہے سہولت بھی دینا ہوگی توآئین کےمطابق دیں گے۔

جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے ،سپریم کورٹ شفاف بھرتیوں پر کئی فیصلے دے چکی ہے، حکومت نے تجاویز میں تسلیم کیا قواعد کو مدنظر نہیں رکھا گیا، بھرتی کے وقت بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ۔

جسٹس عمرعطابندیال نے مزید کہاکہ اٹارنی جنرل دماغ میں یہ بات رکھیں کہ موجودہ کیس کا رنگ بدل چکا ہے، یقینی بنائیں گے،کوئی چوردروزاے سےسرکاری ملازمت میں داخل نہ ہو سکے۔

سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر برطرف ملازمین کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاجوکل ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal