Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم

اسکردو:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش غربت کو...
شائع 16 دسمبر 2021 02:33pm

اسکردو:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش غربت کو ختم کرنے پر ہے، ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اسکردوپہنچے جہاں انہوں نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جگلوٹ اسکردوروڈ کا افتتاح کردیا۔

اسکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شدیدٹھنڈکےباوجودبڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے،اسکردو کےعوام کا شکرگزار ہوں،پسماندہ علاقوں کی ترقی کےبغیرملک ترقی نہیں کرتا،ہم نے پورے ملک کو یکساں ترقی دینی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گئے،بلوچستان،اندرون سندھ اورجنوبی پنجاب بھی پسماندہ ہے، ماضی میں پسماندہ علاقوں پر توجہ نہیں دی گئی، معاشرہ غریب طبقے کی حالت زار سے پہچانا جاتا ہے، 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی،غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کی زندگی بہتر بنانی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسکردومیں انٹرنیلنی ایئرپورٹ کےافتتاح کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیلن ایئرپورٹ کےقیام سے علاقےمیں خوشحالی آئے گی،دنیامیں سب سے خوبصورت پہاڑی علاقہ گلگت بلتستان ہے،مشکل گزارراستوں کی وجہ سے لوگ یہاں نہیں آپاتے،سب سےپہلےیہاں سمندرپارپاکستانی آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں سےسیاحت میں اضافہ ہوگا، اسکردو کا زمینی راستہ انتہائی خطرناک تھا ، اسکردو سڑک کی تعمیرپرمرادسعیدکومبارکباد دیتاہوں، ایف ڈبلیو او نےدن رات محنت کرکے سڑک بنائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سوئٹزر لینڈ گلگت بلتستان سے رقبے میں آدھا ہے ، سوئٹزر لینڈسیاحت سے70ارب ڈالرکماتاہے،ہمیں اپنی زمین کےتحفظ کویقینی بناناہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اسکردومیں سیاحت کیلئےریزوٹ بنانے کی ضرورت ہے،جی بی میں سوچ کر چلیں گے تو کم ازکم 30سے40ارب سیاحت سےکما سکتے ہیں، یہ بھی وقت آئےگا کہ لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، آنے والے دنوں میں جی بی میں سیاحت بڑھےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت سے40ارب ڈالر کماسکتاہے،آج سےملک بھر میں احساس راشن پروگرام شروع ہو رہا ہے، عوام کو آٹا، گھی اور چینی رعایتی نرخوں پرملےگی، پنجاب میں ہر گھرانے کو 10 لاکھ کی ہیھتش انشورنس دے رہے ہیں، ہیھتے انشورنس سے کسی بھی اسپتال میں مفت علاج کراسکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گےاور بلاسود قرض فراہم کریں گے،گھروں کی تعمیر کیلئے سستے قرض فراہم کریں گے،47ارب روپےکی 60لاکھ اسکالرشپ دے رہے ہیں، میرٹ پرنوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔

pm imran khan

گلگت بلتستان

Visit