سانحہ اے پی ایس: وزیراعظم کے ٹویٹ پر صارفین کا ردعمل
آج قوم پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر دہشت گرد حملے کی ساتویں برسی منا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو شہید کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی ہے اور میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے شہید بچوں کے زندہ بچ جانے والوں اور والدین کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تشدد اور اسے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے والوں کے لیے کوئی برداشت نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کے ردعمل میں کافی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
ایک صارف نے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے اور اسلام اور انسانیت کا دہشگردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ٹی ٹی پی کے احسان اللہ احسان کو ملک سے کس نے بھگایا ؟۔
Comments are closed on this story.