کسٹم مخبر قتل کیس : قاتل بیوی نکلی
کراچی: کراچی میں اغواء اور قتل ہونے والے کسٹم انٹیلی جنس کے مخبر کی قاتل بیوی نکلی ۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم مخبر فضل کو 17 جولائی کو پولیس موبائل میں سرجانی ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد رات دیر گئے اس کی لاش کو اسٹیل ٹاؤن سے برآمد کرلیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل کی مدد سے کسٹم انٹیلی جنس نے مئی کے دوران 7 کروڑ مالیت کی نشہ آور چھالیہ ضبط کی تھی۔
سی ٹی ڈی آفیسر راجا عمر خطاب کی سربراہی میں اسپیشل پولیس ٹیم نے ثبوت ملنے پر فضل قتل کیس میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد سابق ایس ایچ او سچل تھانہ ہارون کورائی، فوزیہ، عثمان عرف میجر اور دیگر ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا۔
اس حوالے سے راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ فضل کی بیوی ایس ایچ او سچل ہارون کی ٹیم کے ساتھ مل کر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں ۔
Comments are closed on this story.