Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ویکسین سے انکار کرنے پر امریکی فضائیہ کے 27 اہل کار معطل

امریکی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ معطل اہل کاروں کو ایک موقع دیا جائے گا
شائع 15 دسمبر 2021 08:37pm
حاضر سروس فوجیوں کی بڑی تعداد کو کورونا ویکسین پہلی دوز لگ چکی ہے
حاضر سروس فوجیوں کی بڑی تعداد کو کورونا ویکسین پہلی دوز لگ چکی ہے

امریکی فضائیہ کے 27 اہل کاروں کوکورونا ویکسین سے انکار کرنے پر معطل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے کورونا ویکسین لگاوانے سے انکار کرنے پر حاضر سروس اہل کاروں کی معطلی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس سے قبل پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجیوں کو کورونا ویکسین لگانا لازمی قرار دے دیا تھا جب کہ حاضر سروس فوجیوں کی بڑی تعداد کو کورونا ویکسین پہلی دوز لگ چکی ہے۔

اس واقعے پرامریکی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ معطل اہل کاروں کو ایک موقع دیا جائے گا ور ان سے ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

vaccine

corona

US Air Force