Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل کا اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان

گوگل نے ویکسی نیشن اسٹیٹس ظاہر کرنے اور دستاویزات اپلوڈ کرنے کے لیے دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا
شائع 15 دسمبر 2021 04:50pm
سائنس
ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسین نہیں لگوائی تو ان کو چھٹی کے ساتھ تنخواہ پر رکھا جائے گا
ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسین نہیں لگوائی تو ان کو چھٹی کے ساتھ تنخواہ پر رکھا جائے گا

گوگل نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا ویکسین کے قواعد کی پابندی نہیں کریں گے، تو وہ اپنی تنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپوٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ویکسی نیشن اسٹیٹس ظاہر کرنے کے ساتھ ہی اس حوالے سے دستاویزات اپلوڈ کرنے کے لیے دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا جس میں طبی اور مذہبی بنیاد پر بھی چھوٹ دی گئی تھی۔

گوگل نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ تاریخ کے بعد ملازمین سے رابطہ کرنا شروع کردے گا جنہوں نے اپنا ویکسی نیشن اسٹیٹس ظاہر نہیں کیا تھا اور وہ جن کی استثنٰی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

سی این بی سی کے مطابق جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسین نہیں لگوائی تو ان کو چھٹی کے ساتھ تنخواہ پر رکھا جائے گا جب کہ 6ماہ بعد بغیر تنخواہ کے ذاتی چھٹی دی جائے گی اور برطرف کردیا جائے گا۔

گوگل کےترجمان سے ان کا مؤقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اس کے علاوہ اردو نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ" ہم اپنے ملازمین کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ پر عزم ہیں اور ویکسی نیشن پالیسی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں"۔

google

corona

Employees