Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی سے ایک اور شخص اغواء، تعداد 3 ہوگئی

مقامی ٹی وی کے مطابق سی پیک کے گڈو انٹرچینج کے قریب رات دیر ...
شائع 15 دسمبر 2021 02:53pm

گھوٹکی: ضلع گھوٹکی میں اغواء کی وارداتوں میں کمی نہ آئی، ایک اور شخص کو اغواء کرلیا گیا ۔

مقامی ٹی وی کے مطابق سی پیک کے گڈو انٹرچینج کے قریب رات گئے 10 سے زائد مسلح افراد نے ملک برادری کے ایک شخص کو اغواء کرلیا جس کے بعد ضلع میں اغواء ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 لوگوں کو اغواء کیا تھا جن میں سے 2 کو مزاحمت کے بعد اغواء ہونے سے بچالیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی کو اغواء کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

sindh

kidnap

Ghotki