Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین کا کیس: ٹی ایل پی نے اپنا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد:سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس...
شائع 15 دسمبر 2021 12:49pm

اسلام آباد:سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)نے اپنا جواب جمع کرا دیا تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔

الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عامر محمود کیانی کی طرف سے وکیل نوید انجم پیش ہوئے۔

تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے جواب ناظم اعلیٰ اسلام آباد چوہدری عامر احمد نے جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیا جبکہ کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔

ECP

اسلام آباد

TLP

Political Parties