Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ نے تمام 11 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا

لندن:برطانیہ نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش ...
شائع 15 دسمبر 2021 11:29am

لندن:برطانیہ نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر تمام 11 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح 4 بجے سے تمام 11ممالک پر عائد سفری پابندی ختم ہوجائے گی۔

ان ممالک میں انگولا، بوسٹوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومی کرون اب برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پھیل رہا ہے لہٰذا اومی کرون کے خطرات کوکم کرنے کیلئےسفری پابندیاں غیرمؤثر ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے نومبر کے آخر میں جنوبی افریقی ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ کا موجودہ نظام اپنی جگہ موجود رہے گا۔

Red List

london

coronavirus

United Kingdom

Omicron variant