Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی: کاغذ کا استعمال نہ کرنے والا پہلا شہر بن گیا

دبئی نے دستاویزات میں کاغذ کا استعمال 100 فی صد ختم کردیا ہے۔
شائع 14 دسمبر 2021 08:07pm
حکومت کے اس قدام سے 35 کروڑ ڈالز کی بچت ہوگی
حکومت کے اس قدام سے 35 کروڑ ڈالز کی بچت ہوگی

دبئی نے دستاویزات کے استعمال میں کسی بھی قسم کے کاغذ کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیاہے۔

امارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی رپوٹ مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے نے کہا ہے کہ ہماری حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات میں کاغذ کا استعمال 100 فی صد ختم کردیا ہے۔

شیخ حمدان نے مزید کہا حکومت کے اس قدام سے 35 کروڑ ڈالز کی بچت ہوگی اور یہ قدم دبئی کو ڈیجیٹل کرنے کا پہلا قدم ہے۔

جب کہ دبئی کے تمام لین دین سے لے کر دیگر معاملات مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ ، یورپ اورکینیڈا بھی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈجیٹل کر رہے ہیں۔

اس کے علاو دبئی حکومت اور صارفنر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی مںا "پپر لیس " لن دین اور ڈیٹلا خدمات کا انتخاب کریں۔

UAE

dubai