Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ٹانک میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں...
شائع 12 دسمبر 2021 01:42pm

ٹانک میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی گاؤں گرہ شادہ میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب پولیو سیکیورٹی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لےکر سرچ آپریش شروع کردیا۔

یاد رہے کہ پولیو سیکیورٹی ٹیم پر گزشتہ روز بھی فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

KPK

attack

Tank