Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کیبل ایسوسی ایشن نے کےالیکٹرک کو خبردار کردیا

کےالیکٹرک کا عملہ15روز سے ہماری وائرزکو کاٹ رہا ہے
شائع 11 دسمبر 2021 10:34pm
کےالیکٹرک کی انتظامیہ اپنی روش سے بازنہ آئی تو13دسمبر کو لائحہ عمل کااعلان کریں گے
کےالیکٹرک کی انتظامیہ اپنی روش سے بازنہ آئی تو13دسمبر کو لائحہ عمل کااعلان کریں گے

کیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کی مشترکہ قیادت نےمشترکہ اعلامیے میں کے الیکٹرک کو خبردار کردیا۔

چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ کےالیکٹرک کاعملہ کیبل آپریٹرز کے اثاثوں کو نقصان پہنچارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کی بندش کی وجہ سے عوام بےخبر رہتی جس وجہ سے ہمین اپنے صارفین کی ضروریات پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کا عملہ15روز سے ہماری وائرزکو کاٹ رہا ہے جب کہ کےالیکٹرک کی انتظامیہ اپنی روش سے بازنہ آئی تو13دسمبر کو لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک انتظامیہ ٹیلی کام سروسز میں خلل ڈالنابند کرے۔

انہوں کے کہا کہ کےالیکٹرک کے چیف سے درخواست ہے ہماری کیبلز کو براہ کرم مت کاٹیں۔

پاکستان

K Electric