Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جج رانا شمیم کیس: تمام فریقین کے جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے...
شائع 10 دسمبر 2021 08:34pm
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے7 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے7 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں تمام فریقین کےجواب غیرتسلی بخش قراردے دیئے۔

حکم نامے میں کہا کہ رانا شمیم کی تین سال تک خاموشی انکی ساکھ پرسنجیدہ سوال اٹھاتی ہے، بادی النظر میں اسوقت بیان حلفی کے پیچھے نیک نیتی نظر نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے7 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہاہے کہ رانا شمیم،اخبار مالک سمیت تمام فریقین کے جواب غیرتسلی بخش ہیں،بےبنیاد بیان حلفی اورغلط خبر پر کیوں نہ تمام فریقین پرفرد جرم عائد کریں؟

عدالت کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے رانا شمیم کو آخری موقع دیا جاتا ہے، بیان حلفی میں ایک ایسے جج کا نام آیا جو بیرون ملک چھٹیوں پر تھے۔

رانا شمیم نے جواب میں واضح کہا کہ انہوں نے بیان حلفی اخبار کو نہیں دیا۔

جب کہ حکم نامے میں کہا رانا شمیم نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ بیان حلفی نوٹری پبلک لندن نے لیک کیا،اگرایسا ہوا تو اخبار اور نوٹری پبلک لندن پرسنگین اثرات پڑیں گے ۔

مزید کہا کہ اب یہ بھی ضروری ہو گیا ہے کہ رانا شمیم اب اصل بیان حلفی پیش کریں۔

عدالت نے13دسمبر کو رانا شمیم سمیت تمام فریقین کو طلب کر لیا۔

پاکستان

Islamabad HighCourt

Rana Shamim