Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف چالان تیار

لاہور:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہباز شریف ...
شائع 10 دسمبر 2021 11:40am

لاہور:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کا چالان تیار کرلیا، جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف چالان تیار کر لیا ۔

چالان میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز سمیت کل 17 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ چالان میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کررہا ہے، ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

shahbaz shairf

money laundering case

hamza shahbaz

FIA

lahore