Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین جارح مزاج بلے باز پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

لاہور:تین جارح مزاج بلے باز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ...
شائع 10 دسمبر 2021 09:28am

لاہور:تین جارح مزاج بلے باز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آل راؤنڈر کی منتقلی کے معاملات طے پا گئے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن میں تین جارح مزاج بلے باز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 3اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، شاہد آفریدی، افتخار احمد اور جیمز ونس گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ اعظم خان یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

افتخار احمد نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹی20 کرکٹ میں اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے بہترین فیصلہ ہے، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جو میرے تمام فیصلوں میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

جیمز ونس بھی ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلطانز ڈرافٹ کے عمل کے دوران ندیم عمر کی فرنچائز کی ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

lahore

PSL 7