Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی...
شائع 08 دسمبر 2021 01:50pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ، ایف آئی اے سے کہا ہے کہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ آفس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بدنام کرنےوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،بڑے مگر مچھوں کخلاہف کارروائی کی ہدایت کردی، ایف آئی اے سے کہا ہے کہ بڑے مگر مچھوں پرہاتھ ڈالیں،رانا شمیم کانام پی این آئی ایل پرڈالاہے،راناشمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےپرغورکررہےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن نے4ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئےدیاہے،پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ30مارچ کوآئیں،پی ڈی ایم کیلئےسحراورافطارکاانتظام میں کروں گا،23مارچ کی پریڈکیلئےراستے بند کرنےپڑتےہیں،مارچ تک حکومت کو پونے 4سال ہوجائیں گے،اپوزیشن تحریک کی تاریخ کا صحیح انتخاب نہیں کرسکتی،ایسی اپوزیشن عمران خان کی حکومت نہیں گراسکتی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی اپوزیشن والوں سےناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں،پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع کرنے جارہےہیں، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر کا بحران پیدا کرنےوالی انٹرنیشنل لابی ہے،ملک میں بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے،سرحدوں پرصورتحال معمول پرہے ،نئےڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوں کےمالک ہیں،پاک فوج میں تقرروتبادلےایک نظام کےتحت ہوتےہیں،جعلی شناختی کارڈبنانےوالوں کیخلاف سخت اینشت ہوگا۔

PDM

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Passport Office