Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپورٹس پاور جوڑا تفریحی شو کا آغاز کرے گا

شویب ملک اور ثانیہ مرزا شو کی میزبانی کریں گے۔
شائع 08 دسمبر 2021 03:52pm
ٹاک شو میں پاکستان اور ہندوستان دونوں کے مہمان شرکت کریں گے۔ ٹویٹر
ٹاک شو میں پاکستان اور ہندوستان دونوں کے مہمان شرکت کریں گے۔ ٹویٹر

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی بھارتی ٹینس کھلاڑی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اتوار کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے تفریحی ٹاک شو کا اعلان کیا۔

مرزا ملک شو کا پریمیئر پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پرنشر ہوگا۔

ٹاک شو کی شوٹنگ دبئی میں کی جائے گی جہاں یہ جوڑا 2010 میں شادی کے بعد سےرہائش پذیر ہے۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئےمرزا نے کہا: "دبئی ایک بہترین مڈ گراؤنڈ ہے کیونکہ ہم دونوں ممالک سے مہمانوں کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم مختلف ممالک سے ہیں اور یہ ہمیں اپنے ممالک اور ہماری مصروفیات کی نمائندگی کرنے میں ایک منفرد مقام ثابت ہوگا ۔ سرحدوں کے پار لوگوں کو اکٹھا کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔"

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نےاپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئےکہا: "میں اس سے کلاس لے رہا ہوں کیونکہ وہ اچھی ہے۔ یہ میرے لیے بہت مزہ لانے والا ہے۔ میں نے کچھ شوز کیے ہیں لیکن وہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تھے اور وہ تمام شوز میرے دوستوں کے ساتھ تھے، مجھے انٹرویو دیتے ہوئے بہت مزہ آیااور بہت سارے لوگ اس سے لطف اندوز بھی ہوئے۔ میں ہمیشہ اسٹوڈیو سے ایک شو کرنا چاہتا تھا اور ایسا ہی ہونے والا ہے'۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ شو کامقصد محبت اور مسکراہٹیں پھیلانا ہے، ان کی اہلیہ انہیں اداکاری اور میزبانی کی تربیت دے رہی ہیں کیونکہ وہ متعدد ٹاک شوز میں نظر آ چکی ہیں جن میں سب سے زیادہ زیر بحث اور بدنام زمانہ شو کافی ود کرن بھی شامل ہے۔

نہ صرف اس جوڑے بلکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی اس شو سے متعلق خاصا جوش سامنے آیا ہے۔

ٹویٹر صارف ایمن خان نے کہا کہ یہ ایک تفریحی شو ہونے والا ہے۔

پاکستان

Shoaib Malik

Sania Mirza