Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو ...
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2021 12:25pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا گیا، اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے وزیر اعظم کے نام خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاور نے وزیراعظم کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے لہذا انتخابی کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صدرمملکت ،وزیراعظم اورگورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کیلئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اور الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کرسکتاہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کیلئے آج پشاور کادورہ کرنا تھا۔

pm imran khan

ECP

اسلام آباد

notice