Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اننگز میں پوری انڈین ٹیم کو آؤٹ کرنے والےاعجاز پٹیل کو بڑا انعام مل گیا

ممبئی:بھارتی نژاد کیوی بولر اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ کی ایک...
شائع 08 دسمبر 2021 09:06am

ممبئی:بھارتی نژاد کیوی بولر اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں پوری انڈین ٹیم کو آؤٹ کر کے ناقابل تسخیر ریکارڈ اپنے نام کیا،اعجاز پٹیل نے 119 رنز دے کر انڈیا کے تمام 10کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

عالمی کرکٹ کی تاریخ میں اعجاز پٹیل انگلینڈ کے جم لیکر اور انڈیا کے انیل کمبلے کے بعد تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرکٹ کے حلقوں میں اعجاز پٹیل کے شاندار کارنامے کی صدا گونج رہی ہے ، کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے دل کھول کر انہیں داد اور ان کی کارکردگی پر سراہا۔

اعجاز پٹیل کو اس کارکردگی کا صلہ بڑے انعام کی صورت میں مل گیا ہے ، انڈیا کے اسپنر روی چندرن ایشون نے نہ صرف انہیں اپنی ٹی شرٹ تحفے میں دی بلکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹر ویری فائیڈ اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے انہیں اعجاز پٹیل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کی درخواست کی۔

اسپنر روی چندر ایشون نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے باؤلر اعجاز پٹیل ویری فائیڈ اکاؤنٹ کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اعجاز پٹیل کے پاس بلیو ٹک کے ساتھ ٹوئٹر کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ نہیں تھا۔

ایشون کی درخواست کے بعد ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ ویری فائیڈ کر دیا،درخواست منظور کرنے پر روی چندر ایشون نے ٹوئٹر کا شکرادا کیا۔

New Zealand

Ravichandran Ashwin