Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علمائےکرام کا سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

اسلام آباد: علمائے کرام نے سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یوم مذمت...
شائع 07 دسمبر 2021 04:32pm

اسلام آباد: علمائے کرام نے سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یوم مذمت منانا کا اعلان بھی کردیا۔

سانحہ سیالکوٹ پر حکومتی ٹیم، اسلامی نظریاتی کونسل اور علمائے کرام کی سری لنکا ہائی کمیشن آمد ہوئی ،جہاں انہوں نے ہائی کمشنر سے ملاقات میں اظہار تعزیت اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

علمائے کرام نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندان کلئے فوری امداد کی اپیل کردی جبکہ جمعہ کو یوم مذمت منانا کا اعلان بھی کیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی قیادت میں علمائے کرام نے ملاقات میں سانحہ کی بھر پور مذمت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا ہمارا بھائی ملک ہے اور انکے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں،ہماری ہمدردیاں سری لنکا کے عوام اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

قبلہ ایاز نے اعلامیہ پڑھااور واقعے کو قرآن و سنت، آئین، جمہوریت سمیت پاکستانی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیااور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک سری لنکن تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی ملاقات کر کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیالکوٹ کی انڈسٹری اس واقعے پر شرمندہ ہے، ایسا شرمناک واقعہ پوری صنعت کا چہرہ مسخ کرتا ہے۔

اسلام آباد

Murder

Sri Lankan manager