Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ بولر محمد عامر کا کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری...
شائع 07 دسمبر 2021 09:46am

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر محمد عامر نے کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

محمد عامر نے کہا کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا،3سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟۔

واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ 3سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔

PCB

karachi

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

karachi kings

Mohammad Amir