Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7 میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ڈرافٹ میں شامل غیر...
شائع 07 دسمبر 2021 09:34am

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ڈرافٹ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 کی ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم کیٹگری میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل اور انگلش کرکٹر جیسن روئے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انگلینڈ کے ٹائمل ملز، جنوبی افریقا کے ریلی روسو، انگلش کرکٹر لائم لیونگ سٹون اور افغان کرکٹر راشد خان بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کولن منرو، جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر تبریز شمسی، انگلش کرکٹر ڈیوڈ ویلی اور جنوبی افریقا کے مرچنٹ دی لینج ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پلیئرز ڈرافٹ کی حتمی فہرست آئندہ چند روز میں جاری کرے گا۔

پی ایس ایل 7 کے مقابلے 27 جنوری سے 27 فروری تک لاہور اور کراچی کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔

lahore

PSL 7