Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں منگل بازار کے قریب...
شائع 06 دسمبر 2021 02:11pm

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں منگل بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ 2ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

بلال کالونی پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون جی نزد منگل بازار کے قریب پولیس نے 3موٹر سائیکلوں پر سوار 7 ملزمان کو رکنے کا شارہ کیا جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 2ڈاکو ہلاک ہوئے ۔

ڈاکوؤں کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ،علاقے میں کئی روز سے ڈاکوؤں کا ایک گروہ سرگرم تھا۔

ڈاکو فروٹ شاپس اور گھروں میں متواتر وارداتیں کررہے تھے،دو طرفہ فائرنگ میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔

karachi

Police Encounter

New Karachi