Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان نے آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی کے بعد آبی...
شائع 06 دسمبر 2021 11:12am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی کے بعد آبی آلودگی کے خاتمے پرتوجہ مرکوز کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزراء پر مشتمل کلائیمٹ چینج کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، دریاؤں میں آلودگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا فواد چوہدری،حماد اظہر،عمر ایوب، شاہ محمود قریشی،مونس الہیٰ،وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار،محمود خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے۔

دریاؤں کا پانی جنگلی حیات، آبی حیات ،انسانی صحت اور فصلوں کلئےل بھی خظرناک بن گیا ہے۔

pm imran khan

climate change

Billion Tree Tsunami

اسلام آباد