Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف شہید کا آج 50واں یوم شہادت

لاہور:نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف...
شائع 06 دسمبر 2021 10:03am

لاہور:نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف شہید کا آج 50واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر لاہور کور کی جانب سے میجر شبیر شریف (نشان حیدر)کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا۔

میجر شبیر شریف واحد فوجی افسر ہیں جو نشان حیدر اور ستارہ جرات کا اعزاز رکھتے ہیں،میجر شبیر شریف 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کا نشان حیدر پانے والے شہید میجر شبیر شریف کو خراج عقیدت

ادھر پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر پانے والے شہید میجر شبیر شریف کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مادروطن کےجری سپوت میجر شبیر شریف شہیدنشان حیدرکی 50ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میجر شبیر شریف شہید انتہائی بہادر افسرتھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجرشبیرشریف شہیدکی بہادری حب الوطنی کی علامت ہے، 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرات قوموں کو فتحیاب کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ میجرشبیرشریف نے 1965 میں ستارہ جرات اور 71 کی جنگ میں نشان حیدرحاصل کیا، میجر شبیر نے جنگ کے دوران سلیمانکی سیکٹر پر بہادری کےلازوال جوہر دکھائے، عظیم قربانی یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی مقدس فریضہ نہیں۔

DG ISPR

lahore