Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ...
شائع 06 دسمبر 2021 09:04am

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونےوالےکپتان کیرون پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولارڈ کی جگہ نکولز پورن ٹی 20 اور شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان

West Indies

Barbados