Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس سے متعلق سابق وزیراعظم...
شائع 03 دسمبر 2021 11:47am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس سے متعلق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹے علی حیدر گیلانی نےالیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کردیں۔

سماعت کے دوران ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثاردرانی نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا۔

علی حیدر گیلانی کےوکیل نےمؤقف اختیارکیا کہ پہلے دائرہ اختیارپرفیصلہ کرنا ہوگا پھرمرکزی کیس پرکاروائی ہو سکتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عالیہ حمزہ کی درخواستوں میں تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا،جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ کیس آپ خود نہیں چلاتے اور الزام الیکشن کمیشن پر لگتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو رہا۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد نے ریمارکس دیئے کہ فریقین اپنے جوابات جمع کرائیں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل سنیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

PPP

Yousuf Raza Gilani

Ali Haider Gilani