Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں صرف 2 روز باقی رہ گئے

لاہور:قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں صرف 2روز...
شائع 03 دسمبر 2021 10:39am

لاہور:قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں صرف 2روز باقی رہ گئے ، حکومتی جماعت کے امیدوار کے میدان سے باہر ہونے سے حلقے میں سیاسی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں تاہم ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیوز نے ماحول میں گرمی ضرور پیدا کردی ہے۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پرویز ملک کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں 11امیدوار میدان میں ہیں ۔

پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کے نااہل ہونے کے باعث اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کے درمیان ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 اور مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔

مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں جن میں 100 مردوں اور 100 خواتین کیلئے جبکہ 55 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے۔

5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، آج رات 12بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا۔

lahore

National Assembly

by election

NA 133