Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے براستہ لاڑکانہ کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس 2سال بعد بحال

لاڑکانہ کے شہریوں کا مطالبہ رنگ لےآیا،2سال سے بند کراچی سے...
شائع 03 دسمبر 2021 09:43am

لاڑکانہ کے شہریوں کا مطالبہ رنگ لےآیا،2سال سے بند کراچی سے براستہ لاڑکانہ کوئٹہ جانے والی ٹرین بولان میل ایکسپریس کو بحال کردیاگیا۔

دو سال سے بند کراچی سے براستہ لاڑکانہ کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس ٹریک پردوڑپڑی۔

لاڑکانہ جنکشن کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوئیں ،بولان میل ایکسپریس کے لاڑکانہ پہنچنے پر مسافر اور شہریوں کی خوشی قابل دید تھی۔

لاڑکانہ جنکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔

بولان میل ایکسپریس شروع ہونے سے جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے مکینوں کوسستے اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آ سکے گی۔

karachi

Larkana

quetta

Train