Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے...
شائع 03 دسمبر 2021 09:16am

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

اظہر محمود پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤ نڈر ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اظہر محمود کو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے یوہان بوتھا کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق بوتھا آسٹریلیا میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اظہر محمود پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئر تھے۔

lahore

islamabad united