Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی...
شائع 02 دسمبر 2021 04:18pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دےدیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کخلا ف طلبہ کی دائر اپیلیں خارج کردیں اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،5صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ کوقانونی تحفظ حاصل ہےاورنجی میڈیکل کالجزکے داخلےکیلئے بنائے گئے طریقہ کارکاایم ڈی کیٹ سےتعلق نہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے اور باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں، کوئی بھی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتا۔

Supreme Court

اسلام آباد