حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ احسن قرار دے دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادی چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائی احسن ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں۔
الیکش کمیشن کا EVM اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائ احسن ہے، پارلیمان کےفیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائ اہم ہے اورحکومت ان معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرےگی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021
فوادچوہدری نے مزید کہاکہ انتخابات میں الیکشن کمشنر کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرے گی۔
Comments are closed on this story.