Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے منی بجٹ کو مسترد کردیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف...
شائع 02 دسمبر 2021 03:23pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ کو مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں متوقع منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا۔

شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا سیاہ طوفان ہےجو پاکستان کی معیشت، صنعت اور روزگار اجاڑ دے گا،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ نئی قانون سازی سے حکومت پاکستان میں آئی ایم ایف کی ٹیکس کلکٹر بن جائے گی اور وفاقی حکومت کا کردار محض آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے مزیدکہا کہ منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اسے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Shehbaz Sharif

reject

lahore

Opposition leader

National Assembly

Mini budget